11
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف کا کہنا ہے کہ ریاض میں امریکیوں کے ساتھ ملاقاتوں میں یوکرین جنگ کے حل پر غور کیا جائے گا۔
انھوں نے واضح کیا کہ پوتین اور ٹرمپ ماسکو اور واشنگٹن کے بیچ سابقہ ناہموار تعلقات سے خلاصی چاہتے ہیں۔
اس سے قبل کرملین ہاؤس نے بتایا تھا کہ روسی وزیر خارجہ اور ان کے ساتھ روسی صدر کے مشیر برائے خارجہ پالیسی یوری اوشاکوف کل منگل کے روز سعودی عرب میں امریکی ذمے داران سے ملاقات کریں گے۔
یہ ملاقات امریکا روس تعلقات کے حوالے سے ہو گی۔