Friday, March 14, 2025, 4:28 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ریاض میں رونالڈو میوزیم کو شائقین کیلئے کھول دیا گیا

ریاض میں رونالڈو میوزیم کو شائقین کیلئے کھول دیا گیا

میوزیم میں رونالڈو کے انعامات اور شرٹس سمیت ان کے کارناموں کی نمائش دیکھنے کے لیے شائقین کا تانتا

by NWMNewsDesk
0 comment

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں رونالڈو میوزیم شائقین کے لئے کھول دیا گیا۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پرتگالی فٹ بال سٹار کرسٹیانو رونالڈو کے شاندار کیریئر کی نمائش کرنے والے میوزیم کا افتتاح کر دیا گیا، میوزیم میں پرتگالی آئی کون کرسٹیانورونالڈو کے شاندار کیریئر، انعامات اوریادیں رکھی گئیں ہیں۔

میوزیم میں رونالڈو کے انعامات اور شرٹس سمیت ان کے کارناموں کی نمائش دیکھنے کے لیے شائقین کا تانتا بندھ گیا، انٹرایکٹو میوزیم النصر کھلاڑی کی زندگی کی کہانی اور کیریئر سے بھرپور ہے۔

banner

اس کے علاوہ آپ کو اس میوزیم میں ذاتی یادداشتوں اور یہاں تک کہ انٹرایکٹو گیم اور علاقوں کے ساتھ اس کی کچھ اہم ترین ٹرافیاں دیکھنے کو ملیں گی، اس عجائب گھر کا افتتاح ریاض سیزن کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا ہے جو رونالڈو کے کیریئر کی تعریف کی عکاسی کرتا ہے۔

میوزیم میں داخل ہونے پر لوگوں کو کرسٹیانو رونالڈو کا مومی مجسمہ خوش آمدید کہتا ہے، آگے بڑھنے پر کوریڈور میں کھلاڑی کی انفرادی کامیابیوں کی عکاسی کرنے والی تصاویر کا ایک مجموعہ دکھایا گیا ہے۔

جس کے ساتھ رونالڈو کو ملنے والے مختلف تحائف اور جمع شدہ اشیا بھی شامل ہیں آنے والوں کے پاس میوزیم کے اندر ایک خصوصی سٹور سے یادگاری مصنوعات خریدنے کے لئے سٹال بھی موجود ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024