Wednesday, February 5, 2025, 12:36 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ریپ کا الزام، اے بی سی نیوز ہتک عزت پر ٹرمپ کو 15 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرے گا

ریپ کا الزام، اے بی سی نیوز ہتک عزت پر ٹرمپ کو 15 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرے گا

اینکر جارج سٹیفانوپولس نےٹرمپ کو ’ریپ کے ذمہ دار‘ قرار دیا تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی نیوز چینل اے بی سی نیوز نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے دائر کیے گئے ہتک عزت کے مقدمے کو حل کرنے کے لیے 15 ملین ڈالر ادا کرے گا۔

یہ مقدمہ اینکر جارج سٹیفانوپولس کے آن ایئر تبصروں سے شروع ہوا جنہوں نے مارچ میں نشر ہونے والے امریکی نمائندہ نینسی میس کے ساتھ انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ٹرمپ ’ریپ کے ذمہ دار‘ ہیں۔

تصفیے کے طور پر اے بی سی نیوز کو ٹرمپ کے لیے ’صدارتی فاؤنڈیشن اور میوزیم‘ کے لیے وقف فنڈ میں 15 ملین ڈالر کا عطیہ دینا ہوگا۔

نیوز آرگنائزیشن اور سٹیفانوپولوس عوامی سطح پر یہ کہتے ہوئے معافی بھی مانگیں گے کہ اس نے مذکورہ انٹرویو کے دوران ٹرمپ کے بارے میں ’افسوسناک بیانات‘ دیئے ہیں اور براڈکاسٹر اٹارنی فیس میں ایک ملین ڈالر اضافی ادا کرے گا۔

banner

جج لیسیٹ ایم ریڈ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ اور سٹیفانوپولوس دونوں سے معاملہ ختم کرنے کی درخواست کرنے کے ایک دن بعد یہ مقدمہ طے یاپا۔

یہ تصفیہ 5 نومبر کے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد سے ٹرمپ کی تازہ ترین قانونی فتح ہے۔

گذشتہ ماہ ایک امریکی اپیل کورٹ نے ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس سے باہر نکلنے پر خفیہ دستاویزات کی مبینہ غلط ہینڈلنگ کے الزامات کو مسترد کرنے کی منظوری دی تھی۔

امریکی خصوصی وکیل جیک سمتھ نے 2020 کے انتخابی نتائج کو کالعدم کرنے کے لیے ٹرمپ کی کوششوں کے حوالے سے ایک دوسرے وفاقی مقدمے کو بھی روک دیا، حالانکہ ٹرمپ کو جارجیا سے باہر اسی معاملے پر دھوکہ دہی کے الزامات کا سامنا ہے۔

اور ہش منی کیس میں ٹرمپ کو اگلے سال مئی میں سنائی جانے والی سزا کو جج جوآن مرچن نے غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024