Sunday, September 15, 2024, 3:39 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ریچل ریوز برطانیہ کی پہلی خاتون وزیر خزانہ

ریچل ریوز برطانیہ کی پہلی خاتون وزیر خزانہ

مشکل حالات کے باوجود ملکی معیشت کو بہتر کرنے کے عزم کا اعادہ

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانیہ کے نو منتخب وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے 45 سال کی ریچل ریوز کو ملک کا وزیر خزانہ مقرر کیا ہے۔

شطرنج کی چائلڈ چیمپئن اور بینک آف انگلینڈ کی اکانومسٹ ریچل ریوز برطانوی سیاسی تاریخ میں پہلی خاتون وزیر خزانہ ہیں۔

ریچل ریوز نے مشکل حالات کے باوجود ملکی معیشت کو بہتر کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

برطانیہ میں حال ہی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں لیبر پارٹی کی بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد کنزرویٹو پارٹی کے 14 سالہ اقتدار کا خاتمہ ہوا اور لیبر پارٹی کی فتح کے ساتھ ہی ریچل ریوز ایکس چیکر کی چانسلر منتخب ہوئیں۔

banner

ریچل ریوز نے ایکس چیکر کی چانسلر منتخب ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر لکھا کہ یہ ہر اس لڑکی اور خاتون کے لیے جو یہ پڑھ رہا ہے کہ آج یہ ظاہر کریں کہ آپ کے مقاصد کی کوئی حد نہیں ہے۔

خیال رہے کہ لیبر پارٹی نے اپنے انتخابی منشور میں برطانیہ کی معیشت کو سرفہرست رکھتے ہوئے معاشی ترقی کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا ہے۔

اس حوالے سے ریچل ریوز کا کہنا ہے کہ معاشی ترقی ہمارا مشن ہے، چلیں اب کام کرتے ہیں۔

ریچل ریوز کون ہیں؟
ریچل ریوز کے والدین ٹیچر تھے اور ریچل ریوز نے صرف 14 برس کی عمر میں برطانیہ کی شطرنج چیمپئن بننے کا اعزاز اپنےنام کیا۔

انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے فلاسفی، سیاسیات اور معیشت میں تعلیم حاصل کی اور پھر لندن اسکول آف اکنامکس سے ماسٹرز کی ڈگری مکمل کی۔

گریجویشن کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ریچل ریوز ایک دہائی تک بینک آف انگلینڈ میں بطور اکنامسٹ خدمات انجام دیتی رہیں۔

برٹش ریٹیل بینک ایچ بی او ایس میں کام کے دوران 2008 میں جب دنیا میں معاشی بحران آیا تو ریچل ریوز گورڈن براؤن کی لیبر حکومت میں بڑا بیل آؤٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

2010 میں جب کنزرویٹو پارٹی نے لبرل ڈیموکریٹکس کے ساتھ ملکر حکومت بنائی تو اس وقت ریچل ریوز لیڈز نے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئیں۔

تقریباً 11 برس بعد برطانیہ کے نو منتخب وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے ریچل ریوز کو وزارت خزانہ کا قلمندان سونپا ہے جبکہ ان کی بہن ایلی ریوز بھی لیبر پارٹی کی رکن پارلیمنٹ ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024