Saturday, September 14, 2024, 1:38 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ری پبلکنز ٹرمپ کے بجائے میری حمایت کریں، کاملا ہیرس

ری پبلکنز ٹرمپ کے بجائے میری حمایت کریں، کاملا ہیرس

کاملا نے باضابطہ طور پر ڈیموکریٹک کی صدارتی نامزدگی قبول کر لی

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کی نائب صدر کاملا ہیرس نے جمعرات کو ڈیموکریٹک پارٹی کے نیشنل کنونشن کے دوران باضابطہ طور پر پارٹی کی طرف سے صدارتی نامزدگی قبول کر لی ہے۔

شکاگو میں چار روز تک جاری رہنے والے ڈیموکریٹک کنونشن کے آخری روز کاملا ہیرس اسٹیج پر آئیں تو ہال ان کے نام کے نعروں سے گونج اٹھا۔

کاملا ہیرس نے اپنے خطاب کے دوران ٹرمپ مخالف ری پبلکن سے اپیل کی کہ وہ پارٹی سے تعلق کو ایک طرف رکھتے ہوئے ٹرمپ کے مقابلے میں ان کی حمایت کریں۔

کاملا نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ آج مختلف سیاسی نظریات رکھنے والے لوگ میرا خطاب سن رہے ہیں، میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں اور وعدہ کرتی ہوں کہ میں تمام امریکیوں کی صدر ہوں گی اور میں امریکی اصولوں کے تحفظ، بنیادی حقوق، قانون کی بالادستی، شفاف انتخابات اور پرامن انتقالِ اقتدار کا وعدہ کرتی ہوں۔

banner

کاملا ہیرس نے خطاب کے دوران ٹرمپ کا ذکر کرتے ہوئے ان کے مبینہ ارادے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کیپٹل ہل پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملہ آوروں کو آزاد کر دیں گے، سیاسی مخالفین کو جیل میں ڈالیں گے اور فوج کو امریکی شہریوں کے خلاف استعمال کریں گے۔

انہوں نے کہا اگر ہم نے انہیں دوبارہ اقتدار میں آنے دیا تو سوچیں وہ کیا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے پارٹی کی جانب سے اپنی نامزدگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ عرصے کے دوران میں جس مقام پر پہنچی ہوں اس کی توقع نہیں تھی لیکن میرے لیے یہ سفر نیا نہیں ہے۔

کاملا ہیرس پہلی سیاہ فام خاتون اور پہلی ایشیائی ہیں جنہوں نے امریکہ کی ایک بڑی سیاسی جماعت کی صدارتی نامزدگی قبول کی ہے۔ اگر وہ منتخب ہوتی ہیں تو امریکہ کی پہلی خاتون صدر ہوں گی۔

رواں برس پانچ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں کاملا ہیرس کا مقابلہ ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے ہو گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024