ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ایک اور اہم ریاست جارجیا میں بھی کامیاب ہوگئے ہیں۔
جارجیا کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 16 ہے۔ یہ ووٹ حاصل کرنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 246 ہو گئی ہے۔
دوسری جانب ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کاملا ہیرس کو 210 الیکٹورل حاصل ہو چکے ہیں۔
خیال رہے کہ امریکہ کا صدر منتخب ہونے کے لیے کسی بھی امیدوار کو 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے ہوتے ہیں
امریکہ میں 100 رکنی سینیٹ کی 34 نشستوں پر بھی الیکشن ہو رہے ہیں۔ ان 34 میں سے کئی نشستوں پر ممکنہ امیدوار کی غیر سرکاری طور پر کامیابی کے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
سامنے آنے والے نتائج کے مطابق ری پبلکن پارٹی کے دو امیدواروں نے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدواروں پر برتری حاصل کر لی ہے۔
امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 51 نشستیں ری پبلکن پارٹی کو مل جائیں گی جس کے بعد اس کا کنٹرول سینیٹ پر ہو جائے گا۔