Sunday, June 29, 2025, 6:18 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » زیلنسکی روسی حملے کے بعد پہلی بار کینیڈا کے دورے پر پہنچ گئے

زیلنسکی روسی حملے کے بعد پہلی بار کینیڈا کے دورے پر پہنچ گئے

یوکرینی صدر اپنے دورے کے دوران کاروباری رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے

by NWMNewsDesk
0 comment

یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی روسی حملے کے بعد پہلی بار کینیڈا کے دورے پر پہنچ گئے۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اوٹاوا میں زیلنسکی اور ان کی اہلیہ کا استقبال کیا۔

کینڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی گئی جس میں انہیں زیلنسکی اور خاتون اول کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

کینیڈا نے زیلنسکی کی آمد پر یوکرین کے ساتھ اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اقوام متحدہ میں تعینات کینیڈین سفیر نے کہا کہ ہم یوکرینی عوام کی حمایت کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے۔

banner

زیلنسکی اپنے دورے کے دوران ٹورنٹو میں کاروباری رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024