110
سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد کی سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات نے سائفر کیس کی سماعت کی جس دوران پی ٹی آئی کے وکیل نے سائفر کیس کی نقول فراہم کرنے کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
جج نے کہا کہ گواہوں کے بیانات ملزمان کو نوٹس جاری کرنے کے لیے کافی ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود اڈیالہ جیل میں قید ہیں، دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے ۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 4 اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کردیے۔
