100
سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل اور نیویارک کے سابق میئر روڈی جولیانی نے خود کو دیوالیہ قرار دیدیا۔
جولیانی کےمطابق ان کے کل اثاثے ایک ملین سے دس ملین ڈالر کے درمیان ہیں۔ انہوں نے سو ملین ڈالر سے پانچ سو ملین ڈالرہرجانہ ادا کرنا ہے۔
روڈی جولیانی کو عدالت نے ریاست جارجیا کے دو الیکشن کارکنوں پر دوہزار بیس کے انتخابات میں دھاندلی کے جھوٹے الزامات لگانے کے جرم میں 148 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنےکا حکم دیا تھا۔
