Monday, January 13, 2025, 12:41 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ 92 برس کی عمر میں چل بسے

سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ 92 برس کی عمر میں چل بسے

من موہن سنگھ 2004 سے 2014 تک بھارت کے وزیراعظم رہے

by NWMNewsDesk
0 comment

سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

سینئر کانگریس رہنما من موہن سنگھ حال ہی میں بیمار ہو گئے تھے اور انہیں نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں داخل کرایا گیا تھا۔

ماہرمعاشیات من موہن سنگھ نے 2 مرتبہ بھارت کی حکمرانی کی اور وہ 2004 سے 2014 تک بھارت کے وزیراعظم رہے۔

من موہن سنگھ نے وزیر خزانہ کی حیثیت سے معیشت کو لبرلائز کیا، وہ ایک معیشت دان سے سیاست دان بنے اور مرکزی بینک کے گورنر بھی رہے۔

banner

آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) اسپتال نے منموہن کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ “ہم گہرے رنج و غم کے ساتھ یہ اطلاع دیتے ہیں کہ ہندوستان کے سابق وزیر اعظم، ڈاکٹر منموہن سنگھ، 92 برس کی عمر میں چل بسے۔

اسپتال کا کہنا ہے کہ منموہن کو طبی مسائل کا سامنا تھا اور 26 دسمبر 2024 کو اچانک بے ہوشی کی حالت میں انہیں گھر پر طبی امداد دی گئی تھی، جس کے بعد ایمرجنسی میں لایا گیا۔ تمام کوششوں کے باوجود، انہیں بچایا نہیں جا سکا اور رات 9 بج کر 51 منٹ پر انتقال کی تصدیق کی گئی۔

من موہن سنگھ نے صحت کے مسائل کی وجہ سے حالیہ برسوں میں سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی، ان کی آخری عوامی تقریب جنوری 2024 میں ان کی بیٹی کی کتاب کی رونمائی تھی، انہوں نے اپریل 2024 میں راجیہ سبھا سے ریٹائرمنٹ لی۔

سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ 26 ستمبر 1932 کو پاکستان کے ضلع چکوال میں پیدا ہوئے، تقسیم ہند کے بعد ان کا خاندان بھارت منتقل ہو گیا تھا، انہوں نے پنجاب یونیورسٹی، کیمبرج یونیورسٹی، اور آکسفورڈ یونیورسٹی سے معاشیات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024