Wednesday, January 22, 2025, 4:48 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی دوبارہ گرفتاری کامعاملہ،لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی دوبارہ گرفتاری کامعاملہ،لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے سیشن جج اٹک کو پرویز الہٰی کو اٹک جیل سے بازیاب کرکے کل عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا

by NWMNewsDesk
0 comment

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے پرویز الہٰی کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت کی، عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

عدالت عالیہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو بلانے کا مقصد حقائق کو منظر عام پر لانا ہے، اسلام آباد پولیس کل کو کچھ اور کہے اس لیے آپکو بلایا، آئی جی پنجاب نے کہا کہ میں اسلام آباد پولیس کا ذمہ دار نہیں ہوں، اگر میرے افسر نے توہین عدالت کی ہوگی تو میں ذمہ دار ہوں۔

ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ یہ نوکری آنی جانی چیز ہے، پرویز الہٰی کے معاملے کی میں مکمل تحقیقات کرواؤں گا، مجھے تحریری جواب جمع کروانے کے لیے مہلت دی جائے۔

جسٹس امجد رفیق نے استفسار کیا کہ پرویز الہٰی اس وقت کہاں ہیں ؟جس پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور آئی جی نے کہا کہ ہمیں بالکل نہیں معلوم پرویز الہٰی کہاں ہیں،

banner

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ کو واقعی ہی معلوم نہیں، آئی جی اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بولے ہمیں بالکل نہیں معلوم پرویز الہٰی کہاں ہیں؟

 

عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کانوٹس جاری کردیا، جسٹس امجد رفیق نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک جیل سے پرویز الہٰی کو لیکر کل بروز منگل عدالت میں پیش ہوں، کوئی یہ سمجھ رہا ہے یہ کارروائی ختم ہوجائے گی تو یہ اس کی بھول ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024