48
سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے۔
ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے بشیر میمن کو میاں محمد نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے سندھ کی کمیٹی کا کنوینئر بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اپنے استقبال کی ذمہ داری رانا ثنا اللہ خان کو دے رکھی ہے جبکہ کارکنوں کی موبلائزیشن کیلئے مریم نواز کو نامزد کیا گیا ہے۔
خیا ل رہے کہ نواز شریف نے 21 اکتوبر کو وطن واپس آنے کا اعلان کر رکھا ہے۔وطن واپسی پر وہ مینار پاکستان لاہور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔