Thursday, January 23, 2025, 7:58 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سال 2024 بچوں کیلئے تاریخ کا بدترین سال رہا: یونیسیف

سال 2024 بچوں کیلئے تاریخ کا بدترین سال رہا: یونیسیف

دنیا کے تقریباً 19 فیصد بچے تنازعات والے علاقوں میں رہ رہے ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

بچوں سے متعلق اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسیف نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 2024 تصادم کی زد میں آنے والے بچوں کے لیے تاریخ کا بدترین سال رہا۔

2024 کے دوران دنیا دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے زیادہ تنازعات کا سامنا کر رہی ہے۔

یونیسیف کے مطابق دنیا کے تقریباً 19 فیصد (47کروڑ 30لاکھ) سے زیادہ بچے تنازعات والے علاقوں میں رہ رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 4کروڑ 72 لاکھ بچے تنازعات اور تشدد کی وجہ سے بے گھر ہو چکے ہیں۔

banner

اقوام متحدہ نے 2024 کے پہلے 9 مہینوں کے دوران 2023 کے مقابلے میں زیادہ بچوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کی۔

رپورٹ کے مطابق ہیٹی میں اس سال اب تک بچوں کے خلاف جنسی تشدد کے رپورٹ ہونے والے واقعات میں ایک ہزار فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق تنازعات سے متاثرہ ممالک میں 5کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ بچے اسکول سے باہر ہیں،تقریباً 40 فیصد غیر ویکسین شدہ اور کم ویکسین شدہ بچے جزوی یا مکمل طور پر تنازعات سے متاثر ممالک میں رہتے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024