Friday, December 13, 2024, 7:52 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سخت سکیورٹی میں پیرس اولمپکس کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

سخت سکیورٹی میں پیرس اولمپکس کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

205 ممالک کے دستوں کی دریائے سین میں کشتیوں پر آمد

by NWMNewsDesk
0 comment

پیرس اولمپکس کا رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے باقاعدہ طور پر آغاز کر دیا گیا۔

بارش کے پیشین گوئی کے باوجود اولمپکس کی تاریخ میں پہلی بار افتتاحی تقریب اسٹیڈیم کے باہر منعقد کی گئی ہے۔

پریڈ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل دریائے سین کے ساتھ رسائی کے مقامات پر لمبی قطاریں لگ گئی تھیں۔

banner

تقریب کی سکیورٹی پر 45 ہزار پولیس اور پیراملٹری کے جوان ڈیوٹی پر ہیں

افتتاحی تقریب میں پیرس کے مشہور دریائے سین میں تقریباً 10 ہزار 500 ایتھلیٹس کی 94 کشتیوں کے 3.5 میل طویل بیڑے پر غیر روایتی انداز میں آمد ہوئی۔

دنیائے کھیل کے سب سے بڑے میلے پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں خوبصورت مناظر اور دل کو چھو لینے والی موسیقی کی جھنکار کے ساتھ مشہور گلوکارہ لیڈی گاگا اور فلم ٹائی ٹینک کا ٹائٹل سانگ گانے والی گلوکارہ سیلین ڈیان نے آواز کا جادو جگایا.

افتتاحی تقریب میں 3 ہزار کے لگ بھگ فنکاروں نے پرفارم کیا۔

کشتیوں پر آمد کے بعد اولمپکس میں حصہ لینے والے والے ہر ملک ایتھلیٹس کی نمائندگی کرنے والے علمبرداروں نے اولمپکس کے ترانے، اولمپکس کی پرچم کشائی اور اولمپکس کی مشعل روشن کیے جانے کے لیے ایفل ٹاور نیچے قطاریں بنائیں۔

پاکستانی دستے کی آمد دیگر چار ملکوں کے دستوں کے ہمراہ کشتی پر ہوئی ، پاکستانی دستے کے علاوہ کشتی پر نیوزی لینڈ، عمان، یوگنڈا اور ازبکستان بھی تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024