شمالی سربیا کے ایک شہر میں الیکٹرک اسکوٹر کے موبائل چارجنگ سسٹم میں آگ لگ گئی
آگ نے پلک جھپتے ہی پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار بچوں سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے۔
یہ واقعہ سربیا کے دارالحکومت بلغراد سے تقریباً 90 کلومیٹر شمال میں نووی ساد میں صبح تین بجے کے قریب پیش آیا۔ طبی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی تو تمام افراد پہلے ہی مر چکے تھے۔
حکام نےایک بیان میں کہا کہ ابتدائی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ وجہ الیکٹرک اسکوٹر چارجر ہو سکتی ہے۔
حکام نے بتایا مرنے والے بچوں کی عمریں دو سے سات سال کے درمیان تھیں۔۔
سربیا کے میڈیا نے جائے وقوعہ سے تصاویر شائع کی ہیں جن میں اینٹوں کے ایک چھوٹے سے گھر میں جلی ہوئی اشیاء کو دکھایا گیا ہے، جس میں ایک بچے کی گاڑی اور ایک واشنگ مشین بھی شامل ہے۔