Saturday, February 15, 2025, 2:27 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سرکاری ٹیلی ویژن کی نشریات بند، صرف ریڈیو چلے گا: افغان طالبان کا حکم

سرکاری ٹیلی ویژن کی نشریات بند، صرف ریڈیو چلے گا: افغان طالبان کا حکم

ٹیلی ویژن چینلز جانداروں کی تصویر کشی کرتے ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

افغان طالبان حکومت نے ٹیلی ویژن نشریات کو صرف آڈیو تک محدود کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

افغان طالبان حکومت نے آزادیوں کو محدود کرنے اور افغانستان میں سخت قوانین نافذ کرنے کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے ٹیلی ویژن چینلوں سے کہا کہ وہ اپنی نشریات کو صرف آڈیو تک محدود کردیں۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان میں نیشنل ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر جنرل قاری یوسف احمدی نے ٹیلی ویژن اور ریڈیو کی شاخوں کے سربراہوں سے ملاقات کی

انھوں نے کہا کہ طالبان رہنما ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ نے ان پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ ٹیلی ویژن چینلز کی نشریات بند کردیں کیونکہ وہ جانداروں کی تصویر کشی کرتے ہیں۔

banner

قاری یوسف احمدی نے مزید کہا کہ ٹیلی ویژن چینلز کی نشریات بند کر دی جائیں گی اور انہیں ریڈیو اسٹیشنز میں تبدیل کر دیا جائے گا۔

ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ قندھار میں قومی ٹیلی ویژن کو ریڈیو میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

سرکاری ٹیلی ویژن کی نشریات نے 9 دیگر ریاستوں میں بھی نشریات بند کر دی ہیں اور اپنی نشریات کو آڈیو نشریات میں تبدیل کر دیا ہے۔

اگرچہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ آیا اس فیصلے سے تمام چینلز (سرکاری اور نجی) متاثر ہوں گے یا نہیں۔

واضح رہے کہ یہ اطلاع ملی ہے کہ حکومتی وزیروں میں سے ایک نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ یہ فیصلہ صرف سرکاری چینلز تک محدود رہے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024