Saturday, January 18, 2025, 8:58 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سعودیہ میں منشیات اسمگلنگ پر 6 ایرانی شہریوں کو سزائے موت

سعودیہ میں منشیات اسمگلنگ پر 6 ایرانی شہریوں کو سزائے موت

سعودی عرب میں رواں سال 300 سے زائد افراد کو سزائے موت دی گئی

by NWMNewsDesk
0 comment

سعودی عرب نے ملک میں منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں 6 ایرانی شہریوں کو سزائے موت دے دی۔

سعودی سرکاری خبررساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ سعودی وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق مجرمان کو دمام شہر میں سزائے موت دی گئی۔

سعودی عرب میں رواں سال 300 سے زائد افراد کو سزائے موت دی گئی

وزارت داخلہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مجرمان کو مجاز عدالت نے سزائے موت سنائی تھی اور سپریم کورٹ نے اس سزا کو برقرار رکھا جس کے بعد ان کی سزائے موت کے حکم پر عمل درآمد کردیا گیا۔

banner

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں گزشتہ سال 330 مجرمان کو سزائے موت دی گئی جن میں 100 سے زائد غیر ملکی بھی شامل تھے۔

سزائے موت دیے جانے والے افراد میں سے 150 سے زائد افراد کو غیر مہلک جرائم کے لیے پھانسی دی گئی، ان میں سے زیادہ تر افراد منشیات کی اسمگلنگ کے مجرم قرار دیے گئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024