Monday, May 12, 2025, 2:35 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سعودی عرب کو ساڑھے تین ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کی منظوری

سعودی عرب کو ساڑھے تین ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کی منظوری

فضا سے فضا میں مار کرنے والے جدید میزائل بھی شامل

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کے لیے جدید میزائلوں سمیت دوسرے اہم ہتھیاروں کے اسلحہ کی فروخت کی منظوری دی ہے۔ اس اسلحہ ڈیل کی مالیت ساڑھے تین ارب ڈالر ہے۔

اس اسلحہ ڈیل میں ایک ہزار کی تعداد میں فضا سے فضا میں مار کرنے والے جدید میزائل بھی شامل کیے گئے ہیں جبکہ 50 ‘اے آئی ایم -120 سی – 8 ایمرام’ بھی شامل ہیں۔

اس اسلحہ کی فراہمی کی بنیادی ذمہ داری اور ٹھیکہ ایروزینا میں قائم ‘آر ٹی ایکس کارپوریشن’ کو دیا گیا ہے۔

اسلحہ ڈیل امریکی خارجہ پالیسی کے اہداف کو پورا کرنے اور امریکی قومی سلامتی کے مقاصد کو نبھانے میں مددگار ثابت ہوگی۔ کیونکہ امریکہ چاہتا ہے کہ وہ اپنے شراکت دار ملک کی سلامتی سے متعلق امور کو بہتر بنائے۔ تاکہ مملکت میں سیاسی و معاشی استحکام آگے بڑھے۔ نیز خلیج کے علاقے میں بھی سلامتی و استحکام کو برقرار رکھا جا سکے۔

banner

واشنگٹن نے سعودی عرب کے لیے گائیڈڈ ہتھیاروں کا ایک نظام بھی مارچ میں فروخت کیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارت میں آنے کے بعد یہ سعودی عرب کے ساتھ اہم ڈیل تھی۔

یاد رہے ڈونلڈ ٹرمپ متوقع طور پر اپنے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد پہلے غیر ملکی دورے پر اسی ماہ سعودی عرب جائیں گے اور اس کے بعد قطر و متحدہ عرب امارات میں بھی رکیں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024