Wednesday, November 13, 2024, 1:16 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سعودی عرب نے 12 سال بعد شام میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول لیا

سعودی عرب نے 12 سال بعد شام میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول لیا

ریاض نے فیصل المجفیل کو دمشق میں اپنا نیا سفیر تعینات کیا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

سعودی عرب نے 12 سال بعد شام کے دارالحکومت دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول لیا۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق دمشق میں سعودی سفارتخانہ کھلنے کی تقریب میں شامی حکومتی عہدیداروں اور سفارت کاروں اور اسکالرز نے شرکت کی۔

سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی سفارتخانہ کھلنا شام اور سعودی عرب کے تعلقات کی تاریخ کا اہم دن ہے۔

اس سے قبل رواں سال مئی میں سعودی عرب نے 12 سال بعد شام میں سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے فیصل المجفیل کو شام میں اپنا نیا سفیر تعینات کیا تھا۔

banner

سال 2012 میں سعودی عرب نے شام میں خانہ جنگی کہ بعد وہاں سے اپنا سفارت خانہ بند کرکے سفیر واپس بلا لیا تھا۔

شام نے گزشتہ سال دسمبر میں سعودی دارالحکومت ریاض میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024