Friday, April 25, 2025, 10:37 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سعودی عرب میں پاکستانی سمیت 7 افراد کے سرقلم

سعودی عرب میں پاکستانی سمیت 7 افراد کے سرقلم

سعودی عرب میں رواں سال سزائے موت پانے والے افراد کی تعداد 236 ہوگئی

by NWMNewsDesk
0 comment

سعودی عرب میں پاکستانی شہری سمیت 7 افراد کی سزائے موت پر عملدرآمد کرتے ہوئے ان کے سرقلم کردیئے گئے

سعودی عرب میں رواں سال سزائے موت پانے والے افراد کی تعداد 236 ہوگئی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے بتایا کہ بدھ کو سزائے موت پانے والے 5 افراد منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق جنوبی صوبے عسیر میں یمن کے شہریوں یحییٰ لطف اللہ، علی عاذب، احمد علی اور سالم نہاری کے سر قلم کیے گئے، چاروں ملزمان پر حشیش کی اسمگلنگ کا الزام ثابت ہوا تھا۔

banner

سعودی حکام کے مطابق پاکستانی شہری کو منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں سزائے موت دی گئی جس کے بعد رواں سال اس جرم میں سزائے موت پانے والے افراد کی تعداد 71 ہوگئی ہے۔

سعودی عرب ایمفیٹامائن سے تیار ہونے والی منشیات ’کیپٹاگون‘ کی بڑی مارکیٹ بن چکا ہے جو کہ جنگ سے متاثرہ شام اور لبنان لائی جاتی ہے۔

سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ بدھ کو قتل میں ملوث 2 سعودی شہریوں کے بھی سر قلم کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024