Sunday, May 11, 2025, 6:38 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سعودی عرب کا پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم

سعودی عرب کا پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم

’ اس سے خطے میں سلامتی اور استحکام کی بحالی کی راہ ہموار ہوگی۔‘

by NWMNewsDesk
0 comment

سعودی عرب نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان امریکی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ’ اس سے خطے میں سلامتی اور استحکام کی بحالی کی راہ ہموار ہوگی۔‘

سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں مملکت کی جانب سے دانشمندی اور تحمل کا مظاہرہ کرنے پر دونوں ملکوں کی تعریف کی۔

بیان میں تنازعات کو مذاکرات اور پرامن ذرائع سے حل کرنے کے لیے اپنی سپورٹ کا اعادہ کیا۔

اچھے ہمسائیگی کے اصولوں کی پیروی پر زور دیا جس سے دونوں ملکوں اور ان کے عوام کےلیے امن و خوشحالی کو فروغ ملے۔

banner

یاد رہے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور انڈین وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا۔
رابطے کے دوران پاکستان اور انڈیا کے وزرائے خارجہ سے خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے دونوں رہنماؤں سے رابطوں کے دوران کشیدگی میں کمی، تصادم کو روکنے اور جاری عسکری محاذ آرائی کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بات چیت کی۔

وزیر خارجہ نے دونوں رہنماؤں سے رابطے میں اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب علاقائی امن و استحکام کا خواہاں ہے اور دونوں دوست ممالک کے ساتھ اس کے قریبی اور متوازن تعلقات ہیں۔

اس سے قبل سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے ایک روزہ دورے پراسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحق ڈار سے ملاقات بھی کی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024