105
سعودی ماڈل رومی القحطانی مس یونیورس کے مقابلے میں حصہ لیں گی۔
رومی القحطانی نے انسٹاگرام پر عالمی مقابلے میں حصہ لینے کا اعلان کیا اور اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ وہ اپنے ملک کی ترجمانی کریں گی۔
View this post on Instagram
مس یونیورس کا مقابلہ رواں برس ستمبر میں میکسیکو میں منعقد ہوگا جس میں دنیا بھر سے حسینائیں شرکت کریں گی۔
واضح رہے کہ رومی القحطانی اس سے قبل مس عرب پیس، مس پلانیٹ، مس مڈل ایسٹ اور دیگر مقابلوں میں شرکت کرچکی ہیں۔
