سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے بیجنگ میں چین کے ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل ڈونگ جن سے ملاقات کی ہے جس میں سعودی چین تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور چین کے تعلقات کو سٹرٹیجک دفاعی شراکت داری کے دائرے میں مضبوط بنانے کے طریقوں پر بات چیت کی گئی۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اس کے علاوہ سعودی وزیر دفاع چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین ژانگ یوشیا سے بھی ملاقات کی۔ ’دونوں عہدے داروں نے دونوں ملکوں کے درمیان سٹریٹجک تعلقات کو اجاگر کیا اور فوجی اور دفاعی تعاون کو بہتر بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال پر بھی بات چیت کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔