Wednesday, February 5, 2025, 8:59 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سعودی ولی عہد کی جی سی سی کی سپریم کونسل اجلاس میں شرکت

سعودی ولی عہد کی جی سی سی کی سپریم کونسل اجلاس میں شرکت

امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے سعودی ولی عہد کا استقبال کیا

by NWMNewsDesk
0 comment

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اتوار کو کویت میں خلیج تعاون کونسل کی سپریم کونسل کے 45 ویں اجلاس میں شرکت کی ہے۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اجلاس میں سعودی وفد کی سربراہی کررہے ہیں۔

سعودی ولی عہد اجلاس میں شرکت کے لیے کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے ان کا خیرمقدم کیا۔

کویتی ولی عہد شیخ صباح خالد الحمد الصباح اور جی سی سی کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

banner

سعودی وفد میں وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان، وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد، وزیر سپورٹس شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل شامل ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024