4
سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے فون پر بات کی۔
کال کے دوران محمد بن سلمان نے سعودی عرب اور روس کے درمیان تعلقات کی سطح کو بلند کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
متعدد امور اور مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جن میں یوکرین روس بحران میں پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔