سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی ملاقات ہوئی۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض میں ملاقات کے دوران غزہ کے لیے منصوبوں پر گفتگو کی۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے روبیو ا ور ولی عہد شہزادے کے درمیان ملاقات سے متعلق ایک تحریری بیان میں کہا کہ وزیر خارجہ نے غزہ کے لیے ایک ایسے بندو بست کی اہمیت کو اجاگر کیا جو علاقائی سلامتی میں مددگار ہو۔
بروس نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے گزشتہ ماہ اسرائیل اور حماس کے درمیان طے کی گئی جنگ بندی سے اپنی وابستگی کا بھی اعادہ کیا اور شام ، لبنان اور بحیرہ احمر کے بارے میں گفتگو کی ۔
دونوں نے علاقائی اور عالمی تبدیلیوں اور سلامتی اور استحکام کے حصول کی کوششوں پر تبادلہ خیالات کیا۔