Friday, February 7, 2025, 7:39 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ٹرمپ کا ٹیلیفونک رابطہ

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ٹرمپ کا ٹیلیفونک رابطہ

by NWMNewsDesk
0 comment

بدھ کی شب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ٹرمپ کو اوول آفس میں واپسی پر اپنی اور شاہ سلمان کی جانب سے مبارکباد دی۔

سعودی رہنما نے امریکی عوام کی مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ٹرمپ نے شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے ساتھ دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے لیے کام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

banner

سعودی عرب نے اگلے چار برسوں میں امریکہ میں اپنی تجارت اور سرمایہ کاری کو کم از کم 600 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے طریقوں پر بات چیت کی۔ اس کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف دو طرفہ تعاون کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ٹرمپ نے دنیا کی سب سے بڑی معیشت میں وسیع پیمانے پر اصلاحات کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

پیر کو صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ امریکی وقار کو بحال کریں گے اور اس کی اقتصادی طاقت کو از سر نو تعمیر کریں گے۔

ٹرمپ نے اپنی پہلی مدت میں اپنا پہلا غیرملکی دورہ سعودی عرب کا کیا تھا، دونوں ممالک نے تقریباً 400 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔
2018شاہ سلمان نے امریکی صدر کو سعودی عرب کے اعلٰی ترین اعزاز عبدالعزیز السعود سے نوازا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024