شام کے عبوری صدر احمد الشرع اپنے پہلے بیرون ملک سرکاری دورے پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے۔
ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے شام میں سلامتی اور استحکام کے قیام پر بات چیت کی۔
ملاقات میں دمشق اور عرب دارالحکومتوں کے درمیان تعلقات کے امکانات اور شام پر سے پابندیاں ہٹانے کی کوششوں پر بھی غور کیا گیا۔
شام کے ایوان صدر کی طرف سے ایکس پر پوسٹ کی گئی تصویر میں الشرع اور ان کے وزیر خارجہ کو سعودی عرب جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے شام کے استحکام اور خود مختاری کے لیے اول روز سے واضح موقف اختیار کر رکھا ہے جبکہ شام کی نئی انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے عوام کی امداد کر رہا ہے۔
سعودی عرب کا ایک طیارہ شام کے صدر احمد الشرع اور ان کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی کو شام کے دارالحکومت دمشق سے دارالحکومت ریاض لے کر گیا۔
الشرع کا ملک کے عبوری صدر کا سنھبالنے کے بعد بیرون ملک کا یہ پہلا دورہ ہے جس میں انہوں نے سعودی عرب کا انتخاب کیا۔