Tuesday, November 12, 2024, 6:05 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سلامتی کا خطرہ ہوا تو نیوکلیئر ہتھیار استعمال کریں گے: پیوٹن

سلامتی کا خطرہ ہوا تو نیوکلیئر ہتھیار استعمال کریں گے: پیوٹن

بیلاروس پر حملہ ماسکو پر حملہ تصور ہوگا

by NWMNewsDesk
0 comment

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے مغربی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ دشمن نے ایسے روایتی ہتھیار بھی استعمال کیے جن سے روس یا بیلا روس کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا تو ان ممالک کیخلاف نیوکلیئر ہتھیار استعمال کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔

روس کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں نیوکلیئر ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق ریاستی پالیسی کے بنیادی اصولوں کی وضاحت کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے کہا کہ اگر روس پر ایسی ریاست نے جارحیت کی جس کے حملے میں ایٹمی ریاست شریک یا معاون ہوئی تو اسے روس کیخلاف مشترکہ حملہ تصور کیا جائے گا۔

صدر پیوٹن نے کہا کہ یہ بات بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو سے طے کی جاچکی ہے

نیوکلیئر ڈیٹرنس سے متعلق بیلاروس کے ساتھ دیگر ممالک اور فوجی اتحادیوں کو بھی اس فہرست میں شامل کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے، ساتھ ہی ان خطرات کی فہرست میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے جن سے نمٹنے کیلئے یہ اقدامات کیے جائیں گے۔

banner

ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ نیوکلیئر ہتھیار استعمال کرنے پر غور اسی لمحے ہوگا جب دشمن روس پر میزائلوں اور اسپیس اٹیک ہتھیاروں سے بڑا حملہ کرے گا اور یہ ہتھیار روس کی سرحد کو عبور کریں گے، ان خدشات میں اسٹریٹجک یا ٹیکٹیکل ایئرکرافٹ، کروز میزائل، ڈرون، ہائپر سونک یا دیگر طیارے شامل ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024