Saturday, March 22, 2025, 3:27 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سلمان خان کےقتل کا ایک اور منصوبہ ناکام، 4 ملزمان گرفتار

سلمان خان کےقتل کا ایک اور منصوبہ ناکام، 4 ملزمان گرفتار

ملزمان نے سلمان خان کی گاڑی پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا؛ بھارتی پولیس

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارتی سپر اسٹار سلمان خان کےقتل کا ایک اور منصوبہ ناکام ہوگیا ہے

پولیس نے لارنس بشنوئی گینگ کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان نے سلمان خان کی گاڑی پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

گرفتار ملزمان نے سلمان خان کے فارم ہاؤس کے ساتھ ساتھ ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع ان کےگھر کی بھی ریکی کر رکھی تھی۔

banner

بھارتی پولیس کے مطابق ملزمان نے سلمان خان کےگھر کے باہر فائرنگ کرنے والے دو شوٹروں کی 16 اپریل کو گرفتاری سے ایک ماہ قبل یہ منصوبہ بنایا تھا،جسے ناکام بنادیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سلمان خان پر حملے کے منصوبے کی تحقیقات جاری ہیں۔

خیال رہے کہ اپریل میں بھی سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر دو افراد نے فائرنگ کی تھی جنہیں دو روز بعد گرفتار کرلیا گیا تھا۔ دونوں ملزمان کو گجرات کے شہر بھوج سے گرفتار کیا گیا۔
واضح رہے کہ لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکیوں کے باعث سلمان خان کی 2022 سے سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور اداکار سلمان خان کو ذاتی ہتھیار رکھنے کا لائسنس بھی دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024