Tuesday, June 17, 2025, 4:50 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ۔۔ایڈیشنل آئی جی، 8 ڈی آئی جیز، 31 ایس ایس پیز اور ایس پیز کے تبادلے

سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ۔۔ایڈیشنل آئی جی، 8 ڈی آئی جیز، 31 ایس ایس پیز اور ایس پیز کے تبادلے

الیکشن کمیشن نے سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

الیکشن کمیشن کا ایکشن ۔ پیپلز پارٹی دور میں لگائے گئے سندھ پولیس کے درجنوں افسران کے تبادلے کردیئے،الیکشن کمیشن نےتقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خادم حسین کا ایڈیشنل آئی جی اسپشل برانچ سے تبادلہ کرکے ایڈیشنل آئی جی کراچی تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسد رضا ڈی آئی جی ساؤتھ زون کراچی، عاصم خان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی اور کیپٹن ریٹائرڈ غلام اظفر کو ڈی آئی جی ایسٹ زون کراچی تعینات کردیا گیا ہے۔

banner

عبد الحمید کھوسو ڈی آئی جی سکھر، جاوید جسکانی ڈی آئی جی لاڑکانہ، طارق رزاق ڈی آئی جی حیدرآباد، پرویز چانڈیو ڈی آئی جی شہید بےنظیر آباد اور تنویر عالم اوڈھو کو ڈی آئی جی میرپور خاص تعینات کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024