Sunday, January 12, 2025, 10:36 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سوڈانی فوج کا الفاشر شہر میں 25 باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

سوڈانی فوج کا الفاشر شہر میں 25 باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

سوڈانی خود مختاری کونسل اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جھڑپیں

by NWMNewsDesk
0 comment

سوڈانی فوج نے ملک کے مغرب میں شمالی دارفور ریاست کے شہر الفاشر میں 25 باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

سوڈانی مسلح افواج نے ہفتے کو اپنے ’فیس بک‘ پیج پر شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ہماری مسلح افواج، جوائنٹ فورس اور مستنفرین نے توپ خانے کی مدد سے سات فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا

انھوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ایک بکتر بند گاڑی، ایک صرصرماڈل کی گوجی گاڑی اور ’بی ٹی آر‘ بکتر بند گاڑی تباہ ہوئی ہیں۔ اس کارروائی میں کم سے کم پچیس باغی ہلاک ہوگئے۔

فوج نے شمالی دارفور کے الفاشر شہر میں کی گئی کارروائی کے بارے میں کہا کہ فوج اور ملیشیا باغیوں کے درمیان جھڑوں کے نتیجے میں ان میں سے 14 ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے”۔

banner

واضح رہے کہ سوڈان میں اپریل 2023ء سے سوڈانی خود مختاری کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرہان اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر محمد حمدان دقلو المعروف حمیدتی کے درمیان اقتدار کی کشمکش دیکھی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024