Friday, February 7, 2025, 7:10 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سویڈن میں قرآن کی بےحرمتی میں ملوث شخص قتل

سویڈن میں قرآن کی بےحرمتی میں ملوث شخص قتل

سلوان مومیکا کے قتل کے الزم میں متعدد افراد گرفتار

by NWMNewsDesk
0 comment

سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی اور اسے نذر آتش کرنے والے ملعون عراقی شہری 38 سالہ سلوان مومیکا کو قتل کر دیا گیا

اسٹاک ہوم پولیس نے جمعرات کے روز کہا کہ سویڈن میں قرآن کو نذر آتش کرنے والا ایک عراقی شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

اسٹاک ہوم کی ضلعی عدالت کے جج گوران لنڈال نے بتایا کہ مدعا علیہ مومیکا کی موت کے بعد مقدمے کا فیصلہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں بدھ کی رات اسٹاک ہوم کے قریب سوڈرٹلجے میں فائرنگ کے واقعے کے بارے میں اطلاع ملی اور انہوں نے ایک شخص کو گولیوں کے لگنے سے زخمی پایا، بعد میں اس کی موت ہو گئی اور قتل کی ابتدائی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

banner

پولیس نے کچھ دیر بعد تصدیق کی کہ قتل ہونے والے شخص کا نام سلوان مومیکا تھا، جو 2018 میں عراق سے سویڈن آیا تھا اور اسے 2021 میں 3 سال کا رہائشی اجازت نامہ دیا گیا تھا۔

پراسیکیوٹر راسمس امان نے میڈیا کو بتایا کہ اس معاملے میں متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، تاہم انہوں نے مزید تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

سلوان مومیکا نے 2023 میں سویڈن میں اسلام کی مقدس کتاب کو نذر آتش کیا تھا ور اس کی بے حرمتی کی تھی۔

قرآن کو نذر آتش کرنے کی ویڈیوز پر دنیا بھر میں مسلمانوں نے اس عمل کی مذمت کی تھی اور کئی مسلم ممالک میں غصے کی لہر دوڑ گئی تھی، جس کے نتیجے میں کئی مقامات پر فسادات اور بدامنی دیکھی گئی۔

سلوان مومیکا اورایک شریک مدعا علیہ پر اسٹاک ہوم کی عدالت میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے قرآن پاک جلانے کے حوالے سے بیانات کے ذریعے نسلی منافرت پر اکسایا تھا، آج جمعرات اس کیس کا فیصلہ سنایا جانا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024