Saturday, April 26, 2025, 9:44 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سپریم کورٹ بار کا آفیشل سیکرٹ اور ملٹری ایکٹ چیلنج کرنے کا اعلان

سپریم کورٹ بار کا آفیشل سیکرٹ اور ملٹری ایکٹ چیلنج کرنے کا اعلان

عدالتیں اپنے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کرواسکتیں تو تالہ لگا دیں، عابد زبیری

by NWMNewsDesk
0 comment

صدر سپریم کورٹ بارعابد زبیری نے آفیشل سیکرٹ اور ملٹری ایکٹ دونوں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اسلام آباد میں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عابد زبیری نے کہا ہم نے پوری جدوجہد کی کہ آئین پاکستان کی بالادستی یقینی ہو، اگرعدالتیں اپنے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کرواسکتیں تو وہ تالہ لگا دیں، جج متحد ہوتے تو آج ایسا نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے تھا، الیکشن کمیشن نے عدالتی حکم اور آئین و قانون کی دھجیاں اڑا رکھی ہیں، ہمارے ملک میں الیکشن نہ کروانے کا ذمہ دار الیکشن کمیشن ہے، اگر توہین عدالت لگانی ہے تو چیف الیکشن کمشنر پر لگائیں۔

عابد زبیری نے کہا کہ ہم آج قرارداد کی صورت میں جو لائحہ عمل دیں گے سب کو اس پر چلنا ہوگا، آج عدالتوں کا یہ حال ہے کہ ان کے فیصلوں کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، خدارا عدالتیں اپنی رٹ کو منوائیں۔

banner

انہوں نے کہا کہ اب سپریم کورٹ میں تبدیلی آنے والی ہے، وقت ہی بتائے گا کہ کیا ہوگا، ہمیں اچھے کی امید رکھنی چاہیے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024