Tuesday, December 10, 2024, 11:58 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سپریم کورٹ میں انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست دینے والا سابق بریگیڈیئر غائب

سپریم کورٹ میں انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست دینے والا سابق بریگیڈیئر غائب

یہ صرف تشہیر کے لیے درخواستیں دائر کرتے ہیں۔ ایسا تو نہیں ہو گا : چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

by NWMNewsDesk
0 comment

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل تین رکنی بینچ نے درخواست سماعت کی۔

سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت میں درخواست گزار علی خان عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ یہ صرف تشہیر کے لیے درخواستیں دائر کرتے ہیں۔ ایسا تو نہیں ہو گا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ درخواست گزار نے تو آئینی درخواست واپس لینے کی استدعا کر دی تھی۔ ان کی درخواست پر تو ویسے بھی اعتراضات عائد ہیں۔

banner

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کون ہیں اور کہاں ہیں؟ ان موصوف نے تو درخواست پر وکیل کا نام بھی نہیں لکھا۔ اب ایسے نہیں چلے گا۔

پہلے سپریم کورٹ نے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو نوٹس کی تعمیل کرانے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ایسے سپریم کورٹ کے ساتھ مذاق نہیں ہو سکتا۔ یہ کیس ہم سنیں گے۔

سپریم کورٹ نے درخواست گزار کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے بریگیڈیئر ریٹائرڈ علی خان کو وزارتِ دفاع کے ذریعے نوٹس جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ نے انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت 21 فروری تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024