Thursday, January 23, 2025, 6:04 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر انٹرنیٹ بند کرتے ہیں: حکومت

سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر انٹرنیٹ بند کرتے ہیں: حکومت

انٹرنیٹ بند کرنے کا شوق نہیں ہے، نیشنل سکیورٹی سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ انٹرنیٹ بند کرنے کا شوق نہیں ہے اور نہ ہی ایسا کرنے سے خوشی ملتی ہے لیکن سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر ایسا کرنا پڑتا ہے۔

انٹرنیٹ سے متعلق مسائل پر سوال کے جواب میں وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا کہ صارفین کو درپیش مشکلات سے انکار نہیں کرتے لیکن مختلف وجوہات کی وجہ سے چیلنجز کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ بند کرنے کا شوق نہیں ہے، نہ فائدہ ملتا ہے، نہ خوشی اور نہ ہی کوئی بٹن ہے جس سے میں انٹرنیٹ بند کرتی ہوں، لیکن جب سکیورٹی خدشات کے حوالے سے پی ٹی اے کو آگاہ کیا جاتا ہے تو پھر بھی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے صرف مخصوص جگہوں پر بند کرتے ہیں۔

شزہ فاطمہ نے کہا کہ سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر کبھی بھی انٹرنیٹ کی فکسڈ لائن نہیں بند کی لیکن موبائل برانڈ بینڈ پر سکیورٹی کا مسئلہ آئے گا اور نیشنل سکیورٹی سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے۔

وزیر آئی ٹی نے کہا کہ ملک کی سائبر سکیورٹی کو بہتر کرنا ہوگا، سائبر حملوں سے بچانا ہے، ڈیٹا لیکس سے بچانا ہے، دشمن ممالک ڈیجیٹل حملے کرتے ہیں اس کے خلاف دفاعی نظام کھڑا کرنا ہے۔

banner

اس سے قبل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے شزہ فاطمہ نے کہا کہ اگر ڈیجیٹلائزیشن کے عمل میں تاخیر کریں گے تو یہ ملک پتھر کے دور کی طرف لوٹ سکتا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024