Friday, February 7, 2025, 8:06 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سیف علی خان پر حملے کے کیس میں بنگالی خاتون بھی گرفتار

سیف علی خان پر حملے کے کیس میں بنگالی خاتون بھی گرفتار

ملزمہ کھاکومنی کیس میں گرفتار مرکزی ملزم شریف الاسلام کی رشتہ دار ہے، ممبئی پولیس

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی پولیس نے بولی وڈ اسٹار سیف علی خان پر حملے کے کیس کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے ایک بنگلہ دیشی خاتون کو بھی گرفتار کرلیا۔

ممبئی پولیس نے دوران تفتیش پایا کہ سیف علی خان پر حملے کے الزام میں گرفتار کیے گئے بنگلہ دیشی شہری کے پاس جو موبائل سم تھا، وہ کسی خاتون کے نام تھا، اس لیے پولیس ریاست مغربی بنگال گئی، جہاں سے ایک خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ممبئی پولیس کے دو اہلکار مغربی بنگال کے ضلع نادیہ پہنچے، جہاں انہوں نے تلاش کے بعد مذکورہ مبینہ ملزم خاتون کو گرفتار کرلیا۔

ممبئی پولیس گرفتار کی گئی خاتون کو راہداری ریمانڈ پر ریاست مہاراشٹر منتقل کرے گی، جہاں پہلے ہی ایک مبینہ بنگلہ دیشی ملزم کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

banner

پولیس نے خاتون کی گرفتاری کے حوالے سے بتایا کہ مذکورہ خاتون ریاست مغربی بنگال میں رہائش پذیر ہیں اور وہ گرفتار کیے گئے بنگلہ دیشی شہری کی رشتے دار ہے، دونوں رابطے میں تھے جب کہ ملزم خاتون کے نام سے رجسٹرڈ فون سم استعمال کرتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار کی گئی خاتون کا نام کھاکومنی جہانگیر شیخ ہے جو کہ ممبئی میں گرفتار کیے گئے ملزم شریف الاسلام کی جاننے والی ہیں۔

اس سے قبل ممبئی پولیس نے گزشتہ ہفتے شریف الاسلام نامی نوجوان کو گرفتار کرنے کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ ملزم بنگلہ دیشی ہے جب کہ گرفتار کیے گئے ملزم کے وکیل نے دعویٰ کیا تھا کہ پولیس ان کے موکل کو قربانی کا بکرا بنا رہی ہے، وہ کئی سال سے ممبئی میں رہائش پذیر ہیں اور بھارتی شہری ہیں۔

اب پولیس نے ایک بنگلہ دیشی خاتون کو بھی گرفتار کرلیا ہے جب کہ پولیس کیس کو مزید پیچیدہ بنانے کے لیے اس کی تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتی جا رہی ہے۔

سیف علی خان پر 16 جنوری کو گھر میں گھسنے والے شخص نے چاقو سے حملہ کیا تھا، جس سے اداکار شدید زخمی ہوگئے تھے اور ان کی متعدد سرجریز کی گئی تھیں۔

سیف علی خان تقریبا 6 دن ہسپتال میں رہے تھے، انہیں 21 جنوری کو ڈسچارج کیا گیا تھا جب کہ پولیس نے پہلے مبینہ ملزم کو 20 جنوری کو گرفتار کیا تھا۔

پولیس کی جانب سے بنگالی خاتون کو گرفتار کرنے کے دعوے کے بعد گرفتار مبینہ ملزمان کی تعداد دو ہوگئی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024