Friday, February 7, 2025, 7:26 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سیف علی خان کا اسپتال پہنچانے والے رکشہ ڈرائیور کو خطیر رقم کا انعام

سیف علی خان کا اسپتال پہنچانے والے رکشہ ڈرائیور کو خطیر رقم کا انعام

اداکار نے اسپتال سے گھر جانے سے پہلے آٹو ڈرائیور سے ملاقات بھی کی۔

by NWMNewsDesk
0 comment

بالی وڈ اداکار سیف علی خان اسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد اپنے محسن رکشہ ڈرائیور کے پاس پہنچ گئے۔

چھوٹے نواب نے اس رکشہ ڈرائیور سے ملاقات کی جس نے انہیں زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا تھا ساتھ ہی اسے رقم بھی بطور انعام دی۔

علاج کے بعد گھر جانے سے پہلے سیف علی خان نے اسپتال میں 47 سالہ آٹو ڈرائیور بھجن سنگھ رانا سے ملاقات کی، اور اس کی اپنے ساتھ ایک تصویر کلک کی، ساتھ ہی اسپتال پہنچانے پر ڈرائیور کا شکریہ بھی ادا کیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھجن سنگھ رانا نے انکشاف کیا کہ بالی وڈ اسٹار نے اس رات مدد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

banner

رانا نے رقم کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں نے ان (سیف) سے وعدہ کیا ہے اور میں اس پر قائم رہوں گا، لوگوں کو اس کے بارے میں قیاس آرائیاں کرنے دیں’۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘لوگوں کو یہ کہنے دیں کہ اداکار نے مجھے 50،000 روپے یا 1,00,000 روپے دیے ہیں لیکن میں اس رقم کو ظاہر نہیں کرنا چاہوں گا جس نے مجھ سے اس معلومات کو شیئر نہ کرنے کی درخواست کی ہے اور میں اس سے اپنا وعدہ پورا کروں گا، یہ اس کے اور میرے درمیان ہے’۔

سیف نے لیلاوتی اسپتال سے ڈسچارج ہونے سے پہلے منگل کو ہیرو آٹو ڈرائیور سے تقریباً پانچ منٹ تک ملاقات کی تھی۔

اداکار نے رانا کو گلے لگایا اور ان کے اچھے کام کا شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی انہوں نے انہیں اپنی والدہ اداکارہ شرمیلا ٹیگور سے بھی ملوایا، رانا نے ٹیگور کے پاؤں چھوئے، جنہوں نے آٹو ڈرائیور کو آشیرواد دیا۔

قبل ازیں آٹو ڈرائیور نے سیف علی خان کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچانے کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ رات 2 سے 3 بجے کے قریب جب وہ سڑک سے گزر رہا تھا تو اس نے دیکھا کہ ایک عورت گاڑی روکنے کے لیے چیخ رہی ہے، چنانچہ وہ یوٹرن لے کر گیٹ کے قریب آیا تو ایک خون میں لت پت شخص باہر آیا’۔

بھجن سنگھ کے مطابق زخمی شخص کھڑکی کے پاس بیٹھا اور اسے لیلاوتی اسپتال میں ڈراپ کرنے کو کہا جس کے ساتھ ایک بچہ بھی تھا، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ ان کا سات سالہ بیٹا تیمور علی خان تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024