سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان عمرحمید نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے وفاقی سیکرٹری عمر حمید نے کہا ہے کہ 5 جنوری کو استعفیٰ بھجوایا تو چیف الیکشن کمشنر نے بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کہا کہ اُنہیں ڈاکٹرز نے معمول کے مطابق کام کرنے کی بجائے علاج معالجہ کے دوران آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے،چیسٹ انفیکشن کی شکایت ہے اور بلیو ایریا کے ایک معروف اسپتال میں زیر علاج ہوں۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی دو سالہ مدت ملازمت گزشتہ برس جولائی میں ختم ہوئی تھی تاہم چیف الیکشن کمشنر نے ان کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی تھی۔
اس حوالے سے ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید کی طبیعت کچھ دنوں سے خراب تھی، اس وقت میڈیکل ریسٹ پر ہیں، صحت نے اجازت دی تو وہ جلد اپنے فرائض انجام دیں گے۔