Monday, January 13, 2025, 5:21 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سیکڑوں اموات کی بات کرنے والوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر گوہر

سیکڑوں اموات کی بات کرنے والوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر گوہر

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی خرابی صحت سے متعلق خبریں غلط ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سیکڑوں اموات کی بات کرنے والوں سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں۔۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے 12 کارکن شہید ہوئے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی خرابی صحت سے متعلق خبریں غلط ہیں، الحمدللہ وہ بالکل ٹھیک اور صحت مند ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری اور ذمے دار سیاسی جماعت ہیں، ہم نے آفیشلی 12 اموات بتائی ہیں، سیکڑوں اموات کی باتیں کرنے والوں سے کوئی تعلق نہیں، پی ٹی آئی پر کوئی پابندی نہیں لگے گی، آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان عمران خان کریں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو 26 نومبر کے واقعے کا علم نہیں تھا، ان کو معلومات فراہم کیں، ان کا مؤقف ہے کہ گولی کسی جانب سے نہیں چلنی چاہیے تھی، انہوں نے گولیاں چلنے کی مذمت کی ہے، گولی جس طرف سے بھی چلی، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، خان صاحب نے پارٹی کے لیے ہدایات دی ہیں کہ آپس میں ’اتحاد‘ برقرار رکھیں۔

banner

واضح رہے کہ اسلام آباد میں احتجاجی مارچ ختم ہونے کے بعد متعدد پی ٹی آئی رہنمائوں نے کارکنوں کی اموات سے متعلق متضاد دعوے کیے تھے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پریس کانفرنس میں سیکڑوں کارکنوں، لطیف کھوسہ نے 278 کارکنان، سلمان اکرم راجا نے 20، شعیب شاہین نے 08 کارکنوں کی اموات کے اعداد و شمار مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024