55
شمالی عراق میں شادی کی ایک تقریب کے دوران آتشزدگی سے دولہا اور دلہن سمیت کم از کم 100 افراد ہلاک اور 150زخمی ہو گئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ آتشبازی کے بعد بھڑکی تھی۔
آگ کے نتیجے میں شادی ہال بھی خاکستر ہوگیا، عمارت میں لگے لکڑی کے پینلز نے آگ کو مزید بھڑکایا جس سے ہال کی چھت کے کچھ حصے بھی نیچے گرگئے۔
The number of people killed and injured in a fire at a wedding in Iraq has exceeded 450, the Iraqi Red Crescent reports
— 🇷🇺 Эсса Али 🆉 Essa Ali 🇦🇪 (@ESSA_A1I) September 27, 2023
عراقی سول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ کے مطابق، ’ہال کے کچھ حصے گرجانے کی وجہ انتہائی آتش گیر، کم قیمت اور غیرمعیاری تعمیراتی مواد کااستعمال تھا‘۔