Thursday, December 26, 2024, 9:30 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » شامی فورسز اور مسلح دھڑوں میں جھڑپیں، 200 افراد ہلاک

شامی فورسز اور مسلح دھڑوں میں جھڑپیں، 200 افراد ہلاک

حلب کے مغربی دیہی علاقوں میں پیش قدمی جاری، 21 دیہات پر کنٹرول حاصل کرلیا

by NWMNewsDesk
0 comment

سیریئن آبزرویٹری نے اعلان کیا ہے کہ حلب اور ادلب کے دیہی علاقوں میں ہونے والی لڑائیوں میں شامی فوج اور مسلح دھڑوں کے 200 ارکان مارے گئے ہیں۔

شام کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ مسلح تنظیموں نے کل حلب اور ادلب کے دیہی علاقوں میں ایک بڑا حملہ کیا اور وہ اس حملے کا مقابلہ کر رہی ہے۔

شامی تنظیموں کا کہنا تھا کہ انھوں نے ادلب کے جنوب میں جبل الزاویہ میں سرکاری فوج کے ٹھکانوں پر حملہ شروع کر دیا اور حلب کے مغرب میں واقع مھندسین الثانی کے دیہی علاقوں پر بھی اپنے کنٹرول کا اعلان کر دیا ہے۔

سیریئن آبزرویٹری نے اطلاع دی ہے کہ شام میں مسلح دھڑے حلب کے اندر نئے محلوں کو کنٹرول کرنے کے بعد حلب شہر اور اس کے مرکز تک پہنچ گئے ہیں

banner

 ایک فوجی ذرائع نے  بتایا کہ شامی حکام نے حلب ایئرپورٹ کو بند کر دیا اور تمام پروازیں منسوخ کر دیں۔

آبزرویٹری نے کہا کہ یہ دھڑے مغربی حلب کے دیہی علاقوں اور مشرقی ادلب کے دیہی علاقوں میں پیشرفت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے جہاں انہوں نے حلب – دمشق بین الاقوامی سڑک کے قریب ہونے کی وجہ سے سٹریٹجک اہمیت کے حامل دیہاتوں پر کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024