سیریئن آبزرویٹری نے اعلان کیا ہے کہ حلب اور ادلب کے دیہی علاقوں میں ہونے والی لڑائیوں میں شامی فوج اور مسلح دھڑوں کے 200 ارکان مارے گئے ہیں۔
شام کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ مسلح تنظیموں نے کل حلب اور ادلب کے دیہی علاقوں میں ایک بڑا حملہ کیا اور وہ اس حملے کا مقابلہ کر رہی ہے۔
شامی تنظیموں کا کہنا تھا کہ انھوں نے ادلب کے جنوب میں جبل الزاویہ میں سرکاری فوج کے ٹھکانوں پر حملہ شروع کر دیا اور حلب کے مغرب میں واقع مھندسین الثانی کے دیہی علاقوں پر بھی اپنے کنٹرول کا اعلان کر دیا ہے۔
سیریئن آبزرویٹری نے اطلاع دی ہے کہ شام میں مسلح دھڑے حلب کے اندر نئے محلوں کو کنٹرول کرنے کے بعد حلب شہر اور اس کے مرکز تک پہنچ گئے ہیں
ایک فوجی ذرائع نے بتایا کہ شامی حکام نے حلب ایئرپورٹ کو بند کر دیا اور تمام پروازیں منسوخ کر دیں۔
آبزرویٹری نے کہا کہ یہ دھڑے مغربی حلب کے دیہی علاقوں اور مشرقی ادلب کے دیہی علاقوں میں پیشرفت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے جہاں انہوں نے حلب – دمشق بین الاقوامی سڑک کے قریب ہونے کی وجہ سے سٹریٹجک اہمیت کے حامل دیہاتوں پر کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔