Saturday, January 18, 2025, 7:51 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » باغیوں نے حلب میں صدر بشارالاسد کے محل پر قبضہ کرلیا

باغیوں نے حلب میں صدر بشارالاسد کے محل پر قبضہ کرلیا

5روز سے جاری جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 412 ہوگئی ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

شام میں خانہ جنگی میں شدت آگئی

تحریر الشام کے جنگجوؤں کی پیش قدمی جاری رہی۔ جنگوؤں نے حلب میں بشارالاسد کے صدارتی محل پر قبضہ کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق باغیوں نے محل میں بنے مجسمے گرا دیئے، 50 فوجیوں کو یرغمال بنانے کا دعویٰ بھی کیا۔

دوسری جانب شام کی سرکاری فوج اور روسی فضائیہ کی باغیوں کے اڈوں پر بمباری سے 25 افراد ہلاک ہوگئے۔

banner

5 روز سے جاری جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 412 ہوگئی ہے

تل رفعت میں بھی شامی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں، شامی جنگجوؤں نے ادلب میں بھی فوجی اڈے پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔

شامی وزارت دفاع نے ہما صوبے سے فورسز کے انخلا کی تردید کر دی۔

ادھر امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے بھی شام میں جاری کشیدگی روکنے کا مطالبہ کرتے کردیا ہے۔

شام میں باغیوں اور شامی فوجیوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تصادم پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024