Saturday, January 18, 2025, 7:14 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بشار کی معزولی کے بعد سے شام پر اسرائیلی حملوں کی تعداد 310 ہو گئی

بشار کی معزولی کے بعد سے شام پر اسرائیلی حملوں کی تعداد 310 ہو گئی

ترکیہ نے بھی شام میں کردوں کے علاقے میں اسلحہ سپلائی کو نشانہ بنایا

by NWMNewsDesk
0 comment

شام کا دار الحکومت دمشق ایک بار پھر زور دار دھماکوں سے گونج اٹھا۔

اسرائیلی فضائی نے منگل کے روز بھی شام کے کئی علاقوں میں مختلف عسکری مقامات کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی۔

شام میں انسانی حقوق کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن نے بتایا کہ بشار الاسد کی حکومت کے سقوط کے بعد سے اب تک اسرائیل نے شام کے مختلف علاقوں پر تقریبا 310 فضائی حملے کیے ہیں۔

banner

حکام کے مطابق اسرائیلی بم باری میں ہوائی اڈوں، گوداموں، طیاروں، ریڈار آلات، ملٹری سگنل کے اسٹیشنوں، ہتھیارں کے ڈپوؤں، سائنسی تحقیق کے مراکز اور فضائی دفاعی نظاموں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اسی طرح اسرائیل نے ملک کے شمال مغرب میں لاذقیہ کی بندرگاہ پر فضائی دفاع کی تنصیب اور جنگی جہازوں پر بھی حملے کیے۔

پیر اور منگل کی درمیانی رات اسرائیل نے شام کے کئی علاقوں میں مختلف فوجی مقامات 100 سے زیادہ حملے کیے۔

شام کے دو سیکورٹی عہدے داران نے بتایا کہ اسرائیل نے مرکزی فضائی اڈوں پر بم باری کی اور وہاں موجود درجنوں طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور لڑاکا طیاروں کو تباہ کر دیا۔

ترک سیکیورٹی فورسز نے بھی شام کے شمال مشرقی حصے میں کرد علاقوں میں 12 ٹرکوں پر لدے ہوئے میزائل اور دیگر ہتھیاروں کو تباہ کیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024