شام کے ساحلی شہر لاذقیہ میں ایک پرانی جنگی بارودی سرنگ کے پھٹنے سے خوفناک دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔
شامی سول ڈیفنس کے مطابق دھماکہ چار منزلہ عمارت کے نیچے موجود ایک میٹل اسکریپ اسٹوریج ایریا میں ہوا، جس سے پوری عمارت منہدم ہوگئی۔
وائٹ ہیلمٹس کے امدادی کارکنوں نے رات بھر ملبہ ہٹانے کا کام جاری رکھا اور 5 خواتین اور 5 بچوں سمیت 16 لاشیں برآمد کیں۔
اقوام متحدہ نے شام میں بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز مواد کے مسلسل خطرے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
فروری میں جاری ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ 13 برسوں میں 100 سے زائد افراد بارودی مواد کے دھماکوں سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
حکام کے مطابق، اب تک 1,400 سے زائد دھماکہ خیز آلات کو ناکارہ بنایا جا چکا ہے اور 138 خطرناک علاقے نشاندہی کے بعد کلیئر کیے جا رہے ہیں، جن میں لاذقیہ بھی شامل ہے۔