Monday, December 9, 2024, 12:12 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » شرح سود میں 2.5 فیصد کمی، اسٹیٹ بینک کی نئی مانیٹری پالیسی

شرح سود میں 2.5 فیصد کمی، اسٹیٹ بینک کی نئی مانیٹری پالیسی

نئی مانیٹری پالیسی آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کی منظوری دی ہے، جو آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے ہے۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ شرح سود کو 17.5 فیصد سے کم کرکے 15 فیصد کردیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح توقع سے زیادہ تیزی سے نیچے آئی ہے، جبکہ آئی ایم ایف کی جانب سے بھی پاکستان کے لیے قرض پروگرام کی منظوری دی گئی ہے۔

banner

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 7.2 فیصد رہی۔

مرکزی بینک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ستمبر 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سے سرپلس رہا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 12 ستمبر کو شرح سود میں 2 فیصد کمی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد یہ شرح 17.5 فیصد ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024