Sunday, September 15, 2024, 3:15 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » شردھا کپورکی ‘استری 2’ نے سوکروڑ کا بزنس کرکے تاریخ رقم کردی

شردھا کپورکی ‘استری 2’ نے سوکروڑ کا بزنس کرکے تاریخ رقم کردی

دو دن میں بھارتی باکس آفس پر 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا

by NWMNewsDesk
0 comment

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور اور اداکار راج کمار راؤ کی نئی ہارر کامیڈی فلم ’استری 2‘ نے باکس آفس پر دھوم مچاتے ہوئے نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

شردھا کپور 15 اگست کو ریلیز ہونے والی اپنی نئی فلم ‘استری 2′ میں اپنے کردار ‘استری’ کی وجہ سے فلمی دُنیا میں چھا گئی ہیں۔

فلم ‘استری 2′ نے ریلیز کے صرف دو دن میں بھارتی باکس آفس پر 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔

 شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی فلم نے ریلیز کے پہلے دن 76.5 کروڑ بھارتی روپے اور  دوسرے دن 30 کروڑ بھارتی روپے کمائے۔

banner

اس طرح ‘استری 2′ نے صرف دو دن میں 106.5 کروڑ کا ریکارڈ توڑ بزنس کیا۔

ہ فلم ‘استری 2′ ہفتے اور اتوار یعنی آج اور کل مزید کمائی کرکے باکس آفس پر گزشتہ تمام ریکارڈز توڑتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ قائم کرسکتی ہے۔

 امر کوشک کی ہدایت کاری میں بننے والی ‘استری 2′ میں شردھا کپور اور راج کمار راؤ کے علاوہ پنکج ترپاٹھی، اپارشکتی کھرانہ اور ابھیشیک بنرجی نے بھی مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024