102
امریکی ریاست الی نوائے کا شہر شکاگو یوں تو اپنی خوبصورتی کیلئے مشہور ہے لیکن پاکستانیوں اور بھارتیوں میں اس کی وجہ شہرت کچھ اور ہے۔ پاکستان اور بھارت سے آئے تارکین وطن یہاں بڑی تعداد میں آباد ہے۔ اس شہر کی ڈیوون اسٹریٹ پر قدم رکھتے ہی آپ پاکستان یا بھارت کے کسی شہر میں ٹیلی پورٹ کرجاتے ہیں۔ عامر اسحاق سہروردی اپنی امریکہ یاترا میں اس ہفتے ہمیں اسی شہر کے خوبصورت مقامات اور یہاں بسے منی پاکستان کی سیر کرواروہے ہیں۔
