Thursday, December 12, 2024, 1:11 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » شیخ حسینہ نے حکومت کے خاتمے کے بعد خاموشی توڑ دی

شیخ حسینہ نے حکومت کے خاتمے کے بعد خاموشی توڑ دی

تخریب کاری کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ

by NWMNewsDesk
0 comment

بنگلہ دیش کی خود ساختہ جلاوطن سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ نے رواں ماہ کے آغاز میں اپنی حکومت کا تختہ الٹنے والے احتجاج کے دوران سینکڑوں طالب علموں کی اموات کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

اپنے بیٹے سجیب واجد کے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں شیخ حسینہ نے ان ’گھناؤنے قتل اور تخریب کاری کی کارروائیوں‘ کے ذمہ داروں کی شناخت اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

سابق وزیر اعظم خود بھی عبوری حکومت کی جانب سے احتجاج کے دوران پولیس کی گولی سے ایک شخص کی موت کی تحقیقات کا سامنا کر رہی ہیں۔

پانچ اگست کو انڈیا فرار ہونے کے بعد شیخ حسینہ نے پہلی بار اپنے بیان میں کہا کہ ’طلبہ، اساتذہ، پولیس افسران بشمول حاملہ خواتین، صحافی، ثقافتی کارکن، مزدور، رہنما، عوامی لیگ اور اس سے منسلک تنظیموں کے کارکن، پیدل چلنے والے اور مختلف اداروں میں کام دیگر افراد دہشت گردی کی جارحیت کا شکار ہوئے اور اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔ میں اپنے دلی دکھ کا اظہار کرتی ہوں اور ان کی روحوں کے سکون کے لیے دعا کرتی ہوں۔‘

banner

شیخ حسینہ نے اپنے اس بیان میں 15 اگست 1975 کو ایک فوجی بغاوت کے دوران اپنے والد شیخ مجیب الرحمان، بنگلہ دیش کے بانی اور خاندان کے دیگر 15 افراد کے قتل کو یاد کیا۔

انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ 15 اگست کو قومی یوم سوگ کے طور پر منائیں حالانکہ عبوری حکومت نے اس روز عام تعطیل کو منسوخ کر دیا ہے۔

شیخ حسینہ نے اپنے بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بابائے قوم شیخ مجیب الرحمان کی تذلیل کی گئی جن کی قیادت میں ہم نے ایک آزاد قوم کے طور پر عزت حاصل کی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024